لندن (اے بی این نیوز)کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز (گیری سوبرز) 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بائیں ہاتھ سے جارحانہ بیٹنگ، تین مختلف انداز میں بولنگ اور غیر معمولی فیلڈنگ کی صلاحیت رکھنے والے گیری سوبرز نے اپنے دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں کئی ریکارڈز قائم کیے۔ وہ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کم عمر ترین ٹرپل سنچری بنانے والے بلے باز ہیں۔
A great innings has come to an end. In our hearts, now and forever, Sir Garfield Sobers. 🖤🏏 pic.twitter.com/bv2MO1SJgz
— Windies Cricket (@windiescricket) July 17, 2026
ویسٹ انڈیز کرکٹ نے جمعے کو سر گیری سوبرز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’ایک عظیم اننگز اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ سر گارفیلڈ سوبرز ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘ ادارے نے ان کی تصویر کے ساتھ ’لیجنڈ، آئیکون، ہیرو‘ کے القابات بھی تحریر کیے۔
ان کے انتقال کے ساتھ کھیل کا ایک سنہری باب اختتام کو پہنچ گیا لیکن ان کے ریکارڈز اور کارنامے آج بھی کرکٹ کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔
ان کے انتقال پر دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سر گارفیلڈ سوبرز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 1959 میں ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کے دوران سر گارفیلڈ سوبرز کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز تھا۔ ان کی غیر معمولی صلاحیت نے پاکستانی میدانوں کو اعزاز بخشا اور ان کا شاندار کیریئر عالمی کرکٹ پر ہمیشہ کے لیے اپنے نقوش چھوڑ گیا پے۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ، سر گارفیلڈ سوبرز کے اہلِ خانہ اور مداحوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 18 جولائی سولر پینلز کی قیمتیں















