اہم خبریں

عمرہ زائرین کے لیے بڑی خبر، نئے رولز کا نوٹیفکیشن جاری

عمرہ زائرین کے لیے بڑی خبر، نئے رولز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) عمرہ نظام میں اصلاحات کے تحت نئے عمرہ قوانین کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صرف وزارت مذہبی امور سے تصدیق شدہ کمپنیاں ہی عمرہ کی خدمات فراہم کر سکیں گی۔ حج اور عمرہ ایکٹ 2024 کے تحت عمرہ کے انتظامات وزارت مذہبی امور کے دائرہ اختیار میں آ گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی عمرہ پالیسی کی تیاری کے لیے عمرہ پالیسی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا چیئرمین وزارت مذہبی امور کا ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں داخلہ، خارجہ امور، قانون اور کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

مزید کہا گیا کہ تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی، زائرین صرف تصدیق شدہ عمرہ آپریٹرز کے ذریعے بکنگ کرائیں، غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے بکنگ کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر ہوگی، صرف تصدیق شدہ عمرہ کمپنیاں ہی اس کا ازالہ کریں گی۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ پیکج کی ادائیگی بینکنگ چینلز سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام ادائیگی کی رسید، معاہدہ اور تمام دستاویزات محفوظ رکھیں۔ نئے قوانین شفافیت، احتساب اور زائرین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ عمرہ چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ،6 پاکستانی شہری جان سے گئے

متعلقہ خبریں