اہم خبریں

سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ، 6 پاکستانی شہری جان سے گئے

سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ،6 پاکستانی شہری جان سے گئے

ریاض (اے بی این نیوز) سعودی دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ دارالحکومت کے علاقے منفوہا میں پیش آیا جہاں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق مانسہرہ بالاکوٹ سے ہے جبکہ ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔ جاں بحق پاکستانیوں میں محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمدسفیر اور محمد رستم شامل ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ جاں بحق افراد کی میتیں وطن واپس لانے کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہے اور ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ریاض میں سفارتخانے نے اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سعودی حکام کے مطابق گیس دھماکے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔
مزید پڑھیں‌:اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ

متعلقہ خبریں