اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بغیر ویزا کے غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان آسکتے ہیں اگر ان کے پاس درست نائیکوپ( NAICOP) ہے، تاہم جن کی میعاد ختم، منسوخ یا غلط (NAICOP) ہے انہیں پاکستانی ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق یہ تاثر غلط ہے کہ برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی نژاد برطانویوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ نئی ہدایات ان تمام مسافروں پر لاگو ہوں گی جن کے پاس درست (NAICOP) نہیں ہے۔
حکومت نے ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے مسافروں کو بورڈنگ کی اجازت نہ دیں جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ، ایک درست (NAICOP) یا پاکستانی ویزا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:چھوٹے تاجروں کے لیے اہم خبر، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا















