اہم خبریں

حکومتی مذاکرات کامیاب؟ لانگ مارچ روکنے پر اہم پیش رفت

حکومتی مذاکرات کامیاب؟ لانگ مارچ روکنے پر اہم پیش رفت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) کالعدم ایکشن کمیٹی اور حکومتی نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد لانگ مارچ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی نے راولاکوٹ سے آگے لانگ مارچ نہ بڑھانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جبکہ دھرنا بدستور جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے مثبت نتائج کے باعث لانگ مارچ کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق فریقین کے درمیان مختلف مطالبات پر بات چیت جاری ہے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تاہم یہ معلومات حکومتی ذرائع کے دعوے پر مبنی ہیں، جبکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے رابطے کی کوشش جاری ہے۔ ان کا مؤقف سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبر، جماعت اسلامی کے رہنما کی جان لے لی گئی

متعلقہ خبریں