اہم خبریں

ہالی ووڈ سوگوار،معروف اداکار سیم نیل چل بسے

ہالی ووڈ سوگوار،معروف اداکار سیم نیل چل بسے

سڈنی (اے بی این نیوز) ہالی ووڈ اداکار سیم نیل جو کہ جراسک پارک سیریز میں اپنے کردار سے مشہور ہوئے، 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نیل کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اچانک اور غیر متوقع تھی۔ اطلاعات کے مطابق نیل نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آخری سانس لی جہاں وہ اپنے اہل خانہ میں گھرے ہوئے تھے۔ ان کے خاندان کے مطابق، وہ اس وقار کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے جس نے ان کی پوری زندگی کی عکاسی کی۔

نیل نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں کئی یادگار کردار ادا کیے۔ انہیں بین الاقوامی شہرت خاص طور پر 1993 کی مشہور فلم جراسک پارک میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کے کردار سے ملی۔

واضح رہے کہ نیل نے مارچ 2023 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد میں انہوں نے CAR-T سیل(کائمیریک اینٹی جن ریسیپٹر ٹی سیل) تھراپی کروائی جس کے بعد ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔

رواں سال اپریل میں آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیم نیل نے کہا تھا کہ حالیہ طبی معائنے میں ان کے جسم میں کینسر کا کوئی نشان نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ابھی اسکین ہوا ہے اور میرے جسم میں کوئی کینسر نہیں ہے، یہ واقعی غیر معمولی خبر ہے۔

خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سیم نیل اپنی موت کے وقت کینسر سے پاک تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ پیر 13 جولائی کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اچانک انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تدفین اور دیگر انتظامات کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی جب کہ اس مشکل وقت میں اہل خانہ کی رازداری کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کا اہم فیصلہ،عالمی توجہ مرکوز

متعلقہ خبریں