اسلام آباد(اے بی این نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرم اور مرطوب موسم برقرار رہا، جبکہ بلوچستان اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ تربت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ آج ملک کا گرم ترین مقام رہا۔
اس کے علاوہ دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبّی میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو ملک کے گرم ترین شہر رہے۔
سندھ کے بالائی علاقوں، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہی، جبکہ بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً معتدل رہا۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ۔
جبکہ خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں بھی گرم موسم غالب رہا۔ مجموعی طور پر آئندہ دنوں میں بھی میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ 8 جولائی پاکستان میں ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح














