موسیٰ خیل (اے بی این نیوز) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 26 اور 27 جون کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 125 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ 19 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں زلزلوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انتظامیہ کے مطابق 26 جون کے زلزلے سے 90 کے قریب گھر متاثر ہوئے اور 6 افراد معمولی زخمی ہوئے جب کہ آج کے زلزلے سے مزید 35 مکانات کو نقصان پہنچا اور 13 افراد زخمی ہوئے۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں اور متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔
متاثرہ خاندانوں میں خیمے، بستر، کچن کا سامان، سولر لائٹس اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کے لیے ایک جامع سروے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس















