امریکہ (اے بی این نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، ایکواڈور نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پیش قدمی کر لی۔
جرمنی نے لیروئے سائیں کے ذریعے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کر لی تاہم چند منٹ بعد ایکواڈور کے نیلسن انگولو نے گول کر کے برابر کر دیا، بعد ازاں 77ویں منٹ میں گونزالو پلاٹا نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو اہم فتح دلا دی۔
دوسرے ہاف میں ایکواڈور نے دباؤ جاری رکھا۔ اس کامیابی کے ساتھ ایکواڈور تیسرے نمبر کی بہترین ٹیموں میں شامل ہو گیا اور آخری 32 مرحلے میں پہنچ گیا۔
ایک اور میچ میں آئیوری کوسٹ نے کوراکاؤ کو 2-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جرمن ٹیم پہلے ہی 2 میچ جیت کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکی ہے۔
دریں اثنا، جاپان اور سویڈن کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں ہالینڈ نے تیونس کو 3-1 سے شکست دی۔ جبکہ پیراگوئے اور آسٹریلیا کا مقابلہ 0-0 سے برابر رہا۔
اس کے علاوہ ترکی نے میزبان امریکا کو 2-3 سے شکست دی، میچ مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں ترکی کے کان ایہان نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ امریکی ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جب کہ ترکی پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں نیا تنازع،سابق صدر کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا















