اہم خبریں

بھارت ،سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کو سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ

تامل ناڈو(اے بی این نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں کو سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ دینے کی اسکیم کا اعلان کیا ہے، جسے عوامی سطح پر ایک منفرد اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے نے نومولود بچوں کے لیے ’تھائی ممن گولڈ رنگ اسکیم‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں کو ایک گرام وزنی سونے کی انگوٹھی تحفے کے طور پر دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس منصوبے کے لیے سالانہ 755.83 کروڑ بھارتی روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ وجے کی سالگرہ کے موقع پر رواں ماہ 22 تاریخ کو سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچے اس اسکیم کے ابتدائی مستحق ہوں گے، جبکہ اسکیم کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نومولود بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اسپتالوں میں زچگی کی سہولیات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔


تامل ناڈو حکومت کے اس اعلان پر سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ افراد نے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے جبکہ بعض نے اس کے مالی اثرات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی اے کا موبائل فون خریدنے والوں کیلئے اہم پیغام جاری

متعلقہ خبریں