اہم خبریں

امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت،سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)امریکا ایران امن مذاکرات میں پیش رفت سے افراطِ زر اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق پیر کے روز اسپاٹ گولڈ 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,209.03 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,225.80 ڈالر پر آگئے۔

چاندی کی قیمت 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 66.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 1.3 اور 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی سطح پر سونے کی طلب میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دوبارہ سونے کی طرف رجوع کیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ دنیا کے بیشتر اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل 2 فیصد سے زائد گر کر 78 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 0.83 فیصد کمی کے ساتھ 75 ڈالرفی بیرل پر آگیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 22 جون موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں