ژوب (اے بی این نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جب کہ اس کی گہرائی 88 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:لیگی رہنما سوگوار،بھائی انتقال کر گئے















