اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
بدھ کے روز خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران(بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی بھی توقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 07، خیبرپختونخوا: کاکول 03، پاراچنار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع۔
مزید پڑھیں: ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں













