اہم خبریں

بڑی خبر، پاکستان اور اٹلی نے ویزا معاملے پر اہم معاہدہ کر لیا

بڑی خبر، پاکستان اور اٹلی نے ویزا معاملے پر اہم معاہدہ کر لیا

روم (اے بی این نیوز) پاکستان اوراٹلی ( Italy )کے درمیان سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے پر روم میں پاکستانی سفیرعلی جاوید( Ali Javed )اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوارگلیا( Riccardo Guariglia) نے دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز سرکاری دوروں کے دوران ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے، جس سے سفارتی روابط اور سرکاری وفود کے تبادلوں میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ سہولت صرف سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے ہے، جبکہ عام پاکستانی اور اٹالین پاسپورٹ ہولڈرز اس معاہدے کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعاون مزید مضبوط ہوگا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں‌:بجٹ معاملہ،علیمہ خانم نے سہیل آفریدی کو سخت تنبیہ کر دی

متعلقہ خبریں