اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیپالی بیٹر کے ایک اوور میں 6 چھکے

سنگاپور سٹی (اے بی این نیوز)) نیپال کرکٹ ٹیم کے اوپنر کوشل بھرتیل نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے اور چین کے خلاف اس میچ میں کئی ریکارڈز بن گئے۔

نیپال مینز کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 مرتبہ 300 سے زائد رنز اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔


اتوار کو سنگاپور میں کھیلے گئے ایشین گیمز کوالیفائر میں نیپال نے چین کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 313 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔اس اننگز میں مجموعی طور پر 29 چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں لاپتہ تمام خواتین کو پندرہ روز میں بازیاب کروانے کی مہلت

متعلقہ خبریں