اہم خبریں

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی پریس کانفرنس

گلگت بلتستان انتخابات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر کا دوٹوک مؤقف

گلگت( اے بی این نیوز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان( Raja Shahbaz Khan )نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے پرامن انتخابات کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

گلگت میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط انتخابات کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش معلوم ہوتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے جن اراکین اسمبلی کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے ہیں، انہیں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر صوبہ بدر کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے ارادے سے آئے تھے۔

راجہ شہباز خان نے واضح کیا کہ انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور جو بھی امیدوار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف نااہلی سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا بڑا اقدام،گلگت بلتستان الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان تیار

متعلقہ خبریں