اہم خبریں

بجٹ سے قبل اچھی خبر،تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پر غور

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ 5 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تنخواہ دار طبقے کے لیے اہم ریلیف اقدامات کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں جب کہ صدر آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاسوں کی منظوری دے دی ہے۔

قومی اقتصادی سروے بجٹ پیش کرنے سے ایک روز قبل 4 جون کو جاری کیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی 5 جون کو متوقع ہے جس میں بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے دو خوشخبریوں پر مشتمل ریلیف پیکج آئندہ بجٹ میں زیر غور ہے۔

مجوزہ تجاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 10 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ چار ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سے دو لاکھ روپے ماہانہ آمدن والے افراد کے لیے ٹیکس ریلیف جبکہ 12 سے 22 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عوام کیلئے اہم خبر،وفاقی سالانہ بجٹ کی تاریخ کا اعلان

متعلقہ خبریں