اہم خبریں

جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں، خطبہ حج

مکہ ( اے بی این نیوز ) مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو۔

امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، صبر والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توحید پر عمل درآمد ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں، جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں۔

امام مسجد بنوی ﷺ نے خطبہ حج میں کہا کہ ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں، حجاج کرام نماز قائم کریں، اللہ تعالیٰ کے ذکر اور عبادات میں مصروف رہیں، ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اے ایمان والو، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو۔

امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی خطبہ حج دیتے ہوئے کہاکہ حج کے دوران کسی قسم کی لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے، کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کونقصان پہنچے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے حالات پر رحم فرمائے ۔
مزید پڑھیں‌:گولڈ مارکیٹ سے بڑی خبر،سونا اچانک سستا ہو گیا

متعلقہ خبریں