اہم خبریں

رجب طیب اردوان نے ایران کے معاملے پر بڑا فیصلہ سنا دیا

انقرہ (اے بی این نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی حمایت کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں سے بات چیت میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آزادانہ گزرگاہ کا معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے، معاہدے سے عالمی معیشت کو ریلیف دینے اور توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی صورتحال پر امریکا، خلیجی ممالک اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر اہم اعلان،بڑی خبر

متعلقہ خبریں