کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان بھر سے آج 83 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ صرف 430 چلائی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 24 گھنٹوں میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134 اور لاہور سے 100 پروازیں چلائی گئیں۔
ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں چلائی گئیں۔
علاوہ ازیں انتظامی وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کوئٹہ سے 5، فیصل آباد سے 5، پشاور سے 4، سکھر سے 2 اور گلگت سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لوڈ کم ہونے کے باعث جدہ جانے والی 20 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا ایران کے معاملے پر بڑا اقدام سامنے آگیا















