اہم خبریں

ایران سے مفاہمت کے حوالے سے ٹرمپ کا بڑا اعلان

نیویارک (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عوامی سطح پر تصدیق کی ہے کہ ایران جنگ ختم ہو رہی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنی ریپبلکن پارٹی کے حامیوں اور ووٹروں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔‘‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن ایپک فیوری نے ایران کی فوجی صلاحیت کو تباہ کر دیا۔ ریلی میں شریک صدر ٹرمپ کے حامیوں نے ’’مزید چار سال‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

امریکی آئین کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو بار صدر منتخب ہونے کے بعد تیسری مدت کے لیے امیدوار نہیں بن سکتے۔
مزید پڑھیں‌:سعد ایدھی سےمتعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں