اہم خبریں

بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں،شرجیل میمن

کراچی (اے بی این نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کر رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ جدید الیکٹرک اسکوٹرز بغیر کسی ایڈوانس یا معاوضے کے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو دیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن خواتین کو اسکوٹیز دی جا رہی ہیں وہ ڈرائیونگ کورس مکمل کر چکی ہیں اور ان کے پاس باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ جن خواتین کو اسکوٹیز دی جا رہی ہیں وہ انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے اور نہ ہی ان سے ووٹ مانگے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو اس نوعیت کی مفت پنک اسکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت،سلمان علی آغا مضبوط ترین امیدوار بن گئے

متعلقہ خبریں