پشاور(اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے عید کے پرمسرت موقع پر صوبے بھر میں 4 روزہ سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 26، 27، 28 اور 29 مئی کو عام تعطیل ہوگی۔ عید کی تعطیلات کے باعث خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری ادارے 26 سے 29 مئی تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں سرکاری طور پر عید کی 4 تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی، یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26، 27 اور 28 مئی تک ہوں گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں فضائی حملے،10 افراد جاں بحق















