اہم خبریں

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل،5 وزراء سمیت متعدد عہدیداروں کو محکمے مل گئے

پشاور(اے بی این نیوز)پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے اہم انتظامی و سیاسی فیصلے کرتے ہوئے پانچ نئے وزراء کو مختلف محکموں کا قلمدان تفویض کر دیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نذیر احمد عباسی کو انرجی اینڈ پاور کا محکمہ سونپا گیا ہے، جبکہ شکیل احمد کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا قلمدان دیا گیا ہے۔

محمد عارف کو معدنیات و معدنی ترقی کے محکمے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسی طرح طارق محمود آریانی کو ریونیو اینڈ اسٹیٹ جبکہ شفیع اللہ جان کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چار مشیروں اور آٹھ معاونین خصوصی کو بھی مختلف محکموں کا چارج دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 22 مئی ایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں