اہم خبریں

شکار پور کے کچے میں 11 سالہ بچی کی بازیابی کیلئے آپریشن

شکار پور(اے بی این نیوز)شکار پور میں 11 سالہ بچی کی بازیابی کے لیے کچے میں آپریشن جاری، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن والدین کی اطلاع پر شروع کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شکارپور کلیم ملک کے مطابق گزشتہ ماہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کی بازیابی کے لیے پولیس نے کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

کلیم ملک نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کروایا جا سکے۔

پولیس کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بچی کے والد کی مدعیت میں 8 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور بچی کی جلد بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ترکیہ میں اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار

متعلقہ خبریں