اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سم کارڈز سے منسلک وٹس اپ اکاؤنٹس ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز کو فعال اور درست طریقے سے رجسٹر رکھیں تاکہ واٹس ایپ تصدیق، لاگ اِن اور اکاؤنٹ تک رسائی کے مسائل سے بچا جا سکے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیر فعال سمز کی صورت میں صارفین کو واٹس ایپ اکاؤنٹ کی بحالی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے بروقت سم کی تصدیق اور رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔
پاکستان میں آج 22 مئی 2026 سونے کی موجودہ قیمت















