اہم خبریں

ایران کا اماراتی ریاست فجیرہ کےحوالے سے اہم اعلان

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں نئے انتظامی ڈھانچے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی ریاست فجیرہ تک ایک نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے فارس ہرمز اتھارٹی کے تحت اجازت نامے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

آبنائے فارس کی اتھارٹی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک نیا اجازت نامہ اور غیر معمولی نگرانی کا نظام متعارف کرایا ہے۔ ایران نے جہاز رانی کے لیے کوآرڈینیشن اور فیس کا نظام بھی نافذ کیا ہے۔

آبنائے ہرمز سرویلنس زون ایرانی جزیرے قشم سے اماراتی ریاست فجیرہ کے جنوب تک پھیلا ہوا ہے۔

خلیج فارس آبنائے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز زون میں داخل ہونے والے تمام بحری جہاز ایرانی اتھارٹی سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر الیکشن:مسلم لیگ (ن) نے 30 حلقوں کے ٹکٹ فائنل کر لیے،راناثناء اللہ

متعلقہ خبریں