اہم خبریں

سابق صدر آزاد کشمیر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر ( Azad Jammu and Kashmir )کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان نے اپنے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن( Pakistan Muslim League Nawaz )کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ دنوں راجہ محمد ذوالقرنین خان اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی، جس میں انہیں پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔

ملاقات کے دوران مختلف سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس کے بعد راجہ ذوالقرنین خان نے قریبی سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شریف خاندان کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک اور آزاد کشمیر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

راجہ محمد ذوالقرنین خان کا تعلق ضلع بھمبر سے ہے اور وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک اہم سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2021 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت بھی کی تھی، تاہم اب ان کی ن لیگ میں شمولیت کو سیاسی حلقوں میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:چاند دیکھنے کا عمل جاری،اہم اپڈیٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں