اہم خبریں

بھارت میں 4 سال بعد پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

نیو دہلی(اے بی این نیوز) بھارت میں 4 سال بعد پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ، بھارت میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے بڑھا دی گئی، پاکستان میں اسی عرصے کے دوران پٹرول 265 روپے مہنگا ہو چکا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت کے سرکاری ایندھن خوردہ فروشوں نے عالمی سطح پر خام تیل کی بلند قیمتوں کے باعث ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے چار سالوں میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 انڈین روپے فی لیٹر، یا تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

سرکاری انڈین آئل کارپوریشن، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن، جو بھارت کے 103,000 ایندھن اسٹیشنوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ کو کنٹرول کرتے ہیں، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں ایک ساتھ طے کرتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی اسرائیلی حملوں سے ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی میں خلل کے بعد بھارت جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا اور صارف ملک ہے، وہ خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی آخری بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں اسی عرصے کے دوران پٹرول مہنگا ہونے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ مارچ 2022 میں پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے تھی جو اب 265 روپے اضافے سے 415 روپے ہو چکی۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران امریکا جنگ کے آغاز کے بعد سے پاکستان خطے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کرنے والا ملک ہے۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کی اصل وجہ بھاری ٹیکس کا نفاذ ہے۔ عالمی مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر اصل قیمت 250 روپے سے کم بنتی ہے، تاہم حکومت نے ٹیکسز کی بھرمار کر کے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 415 روپے مقرر کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: میٹرو بس میں دھواں بھرگیا،دروازے لاک ،خواتین اور بچوں کی حالت خراب

متعلقہ خبریں