اہم خبریں

دوسرے ٹیسٹ سے قبل بنگلادیش کے دو اہم کھلاڑی ان فٹ

ڈھاکہ (اے بی این نیوز) پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اوپننگ بلے باز شادمان اسلام اور محمود الحسن ان فٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑی میرپور ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ذاکر حسین کو ممکنہ متبادل کھلاڑی کے طور پر طلب کیا ہے۔

ذاکر حسین نے سلہٹ میں ٹیم کے ساتھ تربیتی سیشن میں بھی حصہ لیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی شادمان اسلام اور محمود الحسن کی فٹنس سٹیٹس کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں‌:گولڈ باکس فراڈ متاثرین کا این سی سی آئی اے دفتر کے باہر احتجاج

متعلقہ خبریں