اہم خبریں

گولڈ باکس فراڈ متاثرین کا این سی سی آئی اے دفتر کے باہر احتجاج

اسلام آباد (اے بی این نیوز) این سی سی آئی اے(National Cyber Crime Investigation Agency) کے دفتر کے باہر متاثرین کا احتجاج جاری ہے، جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ این سی سی آئی اے حکام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہے اور انہیں چھوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ متاثرین کے مطابق کمپنی کا اصل مالک بیرون ملک موجود ہے جبکہ پاکستانی شراکت دار صرف ایک فیصد حصے کا مالک ہے۔


ذرائع کے مطابق تین مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھولے گئے تھے، تاہم اصل بینک اکاؤنٹ کا پورٹل بیرون ملک موجود مالک کے پاس ہے۔ ایک اکاؤنٹ میں صرف 8 لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شراکت دار کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔


مزید پڑھٰیں‌:آزاد کشمیر الیکشن 2026،حکمران جماعت پیپلز پارٹی کا بڑا اعلان، 10رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل

متعلقہ خبریں