اہم خبریں

ایران نے مذاکرات، مزاحمت اور تصادم کے آپشنز کھول دیئے، صدر کا بڑا اعلان

Masoud Pezeshkian نے کہا ہے کہ ایران کے پاس موجودہ صورتحال میں تین راستے موجود ہیں جن میں پہلا راستہ عزت اور وقار کے ساتھ مذاکرات کا ہے۔

ایرانی صدر کے مطابق دوسرا راستہ “نہ جنگ نہ امن” کی موجودہ کیفیت کو برقرار رکھنا ہے جبکہ تیسرا راستہ براہِ راست تصادم اور کشیدگی کی طرف جانا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران دانشمندی اور قومی مفاد کے تحت سفارتکاری کو ترجیح دے رہا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہوا

انہوں نے کہا کہ ایران عزت، طاقت اور قومی وقار کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور میدان جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سفارتی سطح پر مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق ہر صورت طاقت اور وقار کے ساتھ حاصل کیے جائیں گے۔

صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو عوام کی خواہشات اور قومی مفادات کے مطابق ہو، نہ کہ کسی دباؤ یا کمزوری کے تحت کیا گیا سمجھوتہ۔

متعلقہ خبریں