لاہور میں پیٹرولیم مصنوعاتPetrol کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف Lahore High Court میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ Azhar Siddique کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ آئین کے منافی ہے اور اس سے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
وجے نے عوام سے وقت مانگ لیا،وائٹ پیپر جاری کر نے کا اعلان،جا نئے مزید عوامی فیصلوں بارے















