اہم خبریں

خود کش بمبار نے بتا دیا وہ حملہ آور کیسے بنی کس نے بنایاوہ بننا کیا چاہتی تھی،دل شگاف بیان سامنے آگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان Sarfraz Bugti نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خاتون خودکش حملہ آور کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، جو تربت سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔ گرفتار خاتون کو کالعدم تنظیم Balochistan Liberation Army کے کیمپ میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھی جبکہ اس کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنایا اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی۔گرفتار خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے کزن نے اسے کالعدم تنظیم کیلئے کام کرنے پر مجبور کیا اور دھمکیاں دیں کہ انکار کی صورت میں اس کے والد کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ خاتون کے مطابق اسے ذہنی طور پر خودکش حملے کیلئے تیار کیا گیا اور سرمچاروں سے ملاقاتیں بھی کروائی گئیں۔

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،جیل میں اہم راہنما کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

خاتون نے بتایا کہ اسے ہدایت دی گئی تھی کہ والدین کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد حملے کیلئے بھیج دیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ پولیس نے گرفتاری کے بعد اس کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں خواتین کو “ہنی ٹریپ” اور بلیک میلنگ کے ذریعے استعمال کر رہی ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا بلوچ ثقافت یا روایات سے کوئی تعلق نہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق گرفتار لڑکی کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں