لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید Sanam Javed کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔صنم جاوید کے شوہر کے مطابق انہیں آنکھ اور معدے میں شدید تکلیف کے باعث Jinnah Hospital Lahore منتقل کیا گیا، تاہم بیماری کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر انہیں جیل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ صنم جاوید نو مئی مقدمات میں سزا کے بعد Kot Lakhpat Jail میں قید ہیں۔















