ملکی اور عالمی سطح پر گولڈ مارکیٹ Gold Priceمیں دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث صرافہ بازاروں میں ہلکی سی سستی دیکھنے میں آئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
عوام کیلئے بڑی خوشخبری، تیل سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 343 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4713 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 12 روپے کمی کے بعد 8513 روپے پر پہنچ گئی ہے۔















