معرکۂ حق کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز Maryam Nawazنے کہا ہے کہ آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں جہاں سے پاکستان کی سرحدیں شروع ہوتی ہیں، اور یہ وہ سرزمین ہے جس کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی اس ریڈ لائن کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی کوشش کی، اس کا غرور خاک میں ملا دیا گیا۔ ان کے مطابق پاکستان کی سلامتیNational Security اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
وزیر اعلیٰ نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس مٹی کی حفاظت کی، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شہداء کی ماؤں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں صبر اور قربانی کی عظیم مثال قرار دیا۔
انٹر نیٹ صارفین کیلئےالرٹ نیوز ،جا نئے کب سے کب تک سروس متاثر رہے گی
ان کا کہنا تھا کہ حقیقی فتح صرف میدان میں نہیں بلکہ ان خاموش محافظوں کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے جو راتوں کو جاگ کر وطن کی حفاظت کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، اور کہا کہ ملک کی کامیابی میں ہر اس شخص کا کردار شامل ہے جو اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دے رہا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور یہ ملک کامیابی اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔















