اہم خبریں

انٹر نیٹ صارفین کیلئےالرٹ نیوز ،جا نئے کب سے کب تک سروس متاثر رہے گی

عالمی کنسورشیم کی جانب سے زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل Internetکی مرمت کا کام کل سے شروع کیا جا رہا ہے، Submarine Cableجس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سست رفتار اور وقفے وقفے سے سروس متاثر ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرمتی عمل 11 مئی سے 18 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، تیل سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے

پی ٹی سی ایل کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے یہ ضروری مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے دوران انٹرنیٹ ٹریفک پر اضافی دباؤ بھی رہے گا۔ اس صورتحال کے باعث براؤزنگ، اسٹریمنگ اور آن لائن خدمات میں عارضی رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمت مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی متوقع ہے، جبکہ اس دوران صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر پیشگی معذرت بھی کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں آن لائن سرگرمیوں اور ڈیجیٹل سروسز کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے، جس سے اس عارضی تعطل کے اثرات زیادہ محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں