راولپنڈی Rawalpindiکے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن چکری روڈ پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ Firingنے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد جان کی بازی Murderہار گئے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ دھمیال پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کر دی ہے تاکہ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔
ایران کا کمانڈو ایکشن،دشمن کا تیل بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ دوہرے قتل کی اس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔















