پنجاب کے شہر گجراتGujrat میں خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار فیاض حسین شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سی سی ڈی ترجمان کے مطابق اہلکار فیاض حسین ریکی کے دوران ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران خطرناک ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔
ٹرمپ کا 14 اور 15 مئی کو ایک اہم ترین ملک کا دورہ،خطے کی صورتحال بدلنے کے روشن امکانات
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی سی ڈی کی بھاری نفری اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ بعد ازاں شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس ذرائع بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔















