اسلام آباد (اے بی این نیوز) متلی، قے اور چکر کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا ’اسٹیمیٹل‘ (Stemetil) کی قیمت میں ہوشربا اضافہ سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوا کی قیمت میں 188 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مریضوں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیمیٹل عام طور پر متلی، ورٹیگو اور سفر کے دوران ہونے والی طبی کیفیت کے علاج کیلئے استعمال کی جاتی ہے، جبکہ قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے مریضوں پر مالی بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈریپ رپورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ہڈیوں کی دوا کال وی 302 فیصد مہنگی















