نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ishaq dar نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کو 47سال بعد ایک میز پر لائے،دونوں ملکوں کی شرط تھی پاکستان بھی ساتھ بیٹھے۔ کوشش ہے عارضی سیز فائر مستقل جنگ بندی میں بدل جائے۔
سب فریقوں کو بتا دیا سعودیہ ہمارے لیے نوگو ایریا ہے۔ سعودی عرب saudi arab کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھانے کی جرأت نہ کرے۔ اس وقت بھی فضائیہ کا سکواڈ سعودی عرب میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے یہ شرط رکھی گئی تھی کہ مذاکرات میں پاکستان بھی شامل ہو، جس کے بعد سہ فریقی رابطوں کا عمل آگے بڑھا۔ ان کے مطابق پاکستان مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ موجودہ عارضی سیز فائر کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار استحکام ممکن ہو سکے۔















