اہم خبریں

مولانا محمد ادریس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، نیٹ ورک بے نقاب،کتنے لوگ ملوث تھے ، سب پتہ چل گیا

چارسدہ میں معروف مذہبی شخصیت مولانا محمد ادریس molana muhammad idreesپر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق یہ واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق حملے میں مجموعی طور پر چار افراد ملوث تھے، جنہوں نے واردات سے قبل مکمل ریکی کی۔ بتایا گیا ہے کہ دو افراد نے باقاعدہ نگرانی اور ریکی کا کردار ادا کیا جبکہ باقی افراد نے حملے کی سہولت کاری میں حصہ لیا۔

ابتدائی شواہد کے مطابق حملہ آوروں نے گھر اور مدرسے کے درمیان واقع تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے کا جائزہ لیا اور قبرستان کے قریب مناسب موقع دیکھ کر کارروائی کی۔ واقعے میں 9 ایم ایم پستول استعمال کیے جانے کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان الیکشن،پیپلز پارٹی نے ٹکٹس فائنل کر دیئے،جا نئے امیدواروں کے نام اور حلقے

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں، جن میں سے ایک ملزم کی شناخت بھی ہو چکی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شناخت شدہ ملزم ایک کالعدم تنظیم سے وابستہ بتایا جا رہا ہے۔
تحقیقات میں یہ پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ حملہ آوروں نے انتہائی منظم انداز میں منصوبہ بندی کی اور مقامی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔حکام کے مطابق کیس کو ٹارگٹ کلنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں