اہم خبریں

خطے میں نئی صف بندی کا اشارہ، ایران کے سپریم لیڈڑ کا ہمسایہ ممالک کو اہم پیغام

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای supreme leaderنے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک خطے میں برپا ہونیوالے حالیہ معجزے کا ادراک کریں۔علاقائی ممالک صورتحال کو سمجھیں اور جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں۔ ایران ہمسایہ ممالک کیساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے مناسب مؤقف کا منتظر ہے، iran علاقائی ریاستیں اپنی تذلیل کرنے والی متکبر عالمی طاقتوں سے دوری اختیار کریں۔ اچھے ارادوں سے ہی دونوں جانب تعلقات میں بہتری اور استحکام ثابت کیا جا سکتا ہے۔ ہمسایہ ممالک استحصالی قوتوں کے بہکاوے میں آنے کے بجائے درست مقام پر کھڑے ہوں۔

ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے خطے کے ممالک کو ایک اہم پیغام دیا گیا ہے جس میں حالیہ صورتحال کواہم موڑقرار دیتے ہوئے ہمسایہ ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بدلتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی حقیقتوں کو سنجیدگی سے سمجھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں درست فیصلے ہی خطے کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ایرانی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا کہ علاقائی ممالک کو جھوٹے وعدوں اور بیرونی دباؤ سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔ ان کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور استحکام اسی وقت ممکن ہے جب ممالک باہمی احترام اور خودمختاری کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کس سیاسی پارٹی میں رہیں گے ؟ کیا کہیں جا رہے ہیں، دوٹوک بتا دیا،جا نئے تفصیل

مزید کہا گیا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستیں مخلصانہ نیت کے ساتھ آگے بڑھیں۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خطے کے ممالک کو ایسی عالمی طاقتوں سے دوری اختیار کرنی چاہیے جو ان کے مفادات کے خلاف پالیسیاں مسلط کرتی ہیں۔ایرانی قیادت نے واضح کیا کہ باہمی اعتماد، مثبت ارادے اور مشترکہ مفادات ہی تعلقات میں بہتری اور استحکام لا سکتے ہیں۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی بیرونی اثر و رسوخ کے بجائے اپنی خودمختاری اور علاقائی یکجہتی کو ترجیح دیں۔

متعلقہ خبریں