پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو نئی رفتار دینے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز maryam nawaz کی زیر صدارت دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں صوبے بھر کے ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات اور مون سون monsoon تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاسوں میں واضح پیغام دیا گیا کہ اب ترقیاتی عمل میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 51 شہروں میں واٹر ڈرینج کا تقریباً 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ جون کے اختتام تک 52 شہروں کو جدید مشینری فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بارشوں کے دوران شہری علاقوں کو پانی جمع ہونے جیسے مسائل سے بچانا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی کا پہیہ اب نہیں رکے گا اور ہر منصوبے میں واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے گجرات میں پانی کی نکاسی کے کام کو سراہتے ہوئے دیگر اضلاع کو بھی اسی رفتار سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے، جبکہ اچھرہ بازار کی بہتری کا منصوبہ 85 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق باقی کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کا آغاز، مویشی منڈیوں کے مقامات فائنل
دوسرے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی، جہاں انہیں ہدایت دی گئی کہ نئے سال کے لیے جامع اور مؤثر پلان تیار کریں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اب صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عملی نتائج درکار ہیں۔
انہوں نے مون سون سے قبل مکمل تیاری یقینی بنانے اور کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی عید کے موقع پر صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔













