اسلام آباد (اے بی این نیوز) تمام ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
دفتری حکم نامے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے الاؤنسز کا اطلاق فوری طور پر تمام ملازمین پر ہوگا۔ مزید کہا گیا کہ غیر معمولی چھٹی کے دوران اضافی الاؤنسز قابل قبول نہیں ہوں گے، اخراجات عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص کردہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے حملے جاری،شہادتوں کی اطلاعات سامنے آگئیں














