اہم خبریں

اسرائیل کے حملے جاری،شہادتوں کی اطلاعات سامنے آگئیں

غزہ (اے بی این نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہی دن میں مزید 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 828 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسی طرح میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 72,608 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ان اعداد و شمار میں ملبے تلے دبے ہزاروں افراد شامل نہیں ہیں اور امدادی ٹیموں کو ضروری سامان کی کمی کے باعث وہاں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عوام پریشان، آٹا ایک بار پھر مہنگا

متعلقہ خبریں