اہم خبریں

زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

تائیوان میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی، جہاں زلزلے (  earthquake   )کے شدید جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 96 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے اگرچہ محسوس کیے گئے لیکن سطح پر اثرات نسبتاً کم شدت کے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکام کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
دبئی سے سونا کہاں جا رہا ہے،منوں سونا کس ملک پہنچ گیا،جا نئے

زلزلے کے بعد شہری علاقوں میں خوف کی فضا رہی، جبکہ لوگ احتیاطاً کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ ریسکیو اور ہنگامی ادارے بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔تائیوان پہلے بھی زلزلہ خیز خطہ رہ چکا ہے، جہاں وقتاً فوقتاً زمین کی حرکت کے باعث ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں