اہم خبریں

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافہ؟،عوام کیلئے خصوصی پیکج کی تیاری،جا نئے تفصیلات

آئندہ بجٹ سے قبل تنخواہوں اور پنشن میں اضافے(  SalaryIncrease   ) کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس نے لاکھوں افراد میں امید کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد جبکہ پنشنرز (   PensionIncrease )کیلئے 5 فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

پٹرول اور ڈیزل مہنگا، یکم مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق، جا نئے نئی قیمت بارے

اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو بڑھتی مہنگائی کے دباؤ میں کچھ حد تک کمی آ سکتی ہے، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو محدود آمدن میں گزر بسر کر رہے ہیں۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کیلئے دیگر ریلیف اقدامات بھی متعارف کرا سکتی ہے، جن میں ٹیکس میں نرمی یا الاؤنسز میں اضافہ شامل ہو سکتا ہے۔تاہم حتمی فیصلہ حکومتی مالی گنجائش اور بجٹ حکمت عملی سے مشروط ہوگا، کیونکہ موجودہ معاشی حالات میں ہر فیصلہ توازن کے ساتھ کرنا ضروری ہے۔سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک ایسا پیکج تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو عوام کو ریلیف بھی دے اور معاشی استحکام بھی برقرار رکھے۔

متعلقہ خبریں