حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے ہو گئے ہیں،سرکاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
یہ نئی قیمتیں یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوں گی، جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول پمپس پر یہی نرخ لاگو ہوں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا دی ہے، اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔
















